ایرانی وزیرخارجہ کا صدر ٹرمپ کے سپریم لیڈر سے ملاقات سے متعلق بیان پر ردعمل

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر ٹرمپ کے سپریم لیڈر سے ملاقات سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم حقیقی دنیا میں رہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سپریم لیڈر سے ملاقات سے متعلق بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر واضح کیا کہ "ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے کیونکہ ہم حقیقی دنیا میں رہتے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے اس مخصوص بیان سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔انٹرویو کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے ملکی قیادت اور سیاسی ڈھانچے پر کھل کر بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ  مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر ہیں اور ملک کے تمام امور پر ان کا مکمل کنٹرول ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ اور حکومت سپریم لیڈر سے مسلسل رابطے میں رہتی ہے، ان کے احکامات باقاعدگی سے ہم تک پہنچتے ہیں اور ملکی پالیسیاں انہی احکامات کے مطابق وضع کی جاتی ہیں اور ان پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔خیال رہے امریکی صدسر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر سے ملنا نہیں چاہتا لیکن معاہدہ ہوجائے تو ممکن ہے سپریم لیڈر سے ملاقات ہوجائے، ڈیل ہونے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات ہو تو اچھا ہوگا۔