سویڈن میں ملازمت یا کاروبار کیسے شروع کریں؟

Wait 5 sec.

اسلام آباد : سویڈن میں غیر ملکیوں کے لئے ملازمت اور کاروبار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جس کے تحت مرد و خواتین خصوصی رہائشی اجازت نامہ (ہائی ٹیلنٹ ویزا) کیلیے اپلائی کرکے اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی رپورٹ کے مطابق سویڈن میں ملازمت تلاش کرنے یا کاروبار شروع کرنے کے لیے خصوصی رہائشی اجازت نامہ (ہائی ٹیلنٹ ویزا)درکار ہوتا ہے، اگر آپ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور سویڈن میں ملازمت تلاش کرنے یا کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس کیلیے سویڈن کی حکومت ایک خصوصی رہائشی اجازت نامہ فراہم کرتی ہے۔اس پروگرام کا مقصد ایسے باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو موقع فراہم کرنا ہے جو سویڈن کی لیبر مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق روزگار تلاش کرنا چاہتے ہیں یا کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔یہ اجازت نامہ کیا ہے؟یہ رہائشی اجازت نامہ غیر یورپی یونین ممالک کے ایسے افراد کے لیے ہے جن کے پاس اعلیٰ تعلیمی قابلیت موجود ہو، اس اجازت نامے کے تحت امیدوار زیادہ سے زیادہ 9 ماہ تک سویڈن میں رہ کر ملازمت تلاش کر سکتے ہیں یا کاروبار کے امکانات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔اجازت نامے کی مدت پاسپورٹ کی باقی ماندہ مدت سے زیادہ نہیں ہوسکتی اور درخواست جمع کرواتے وقت امیدوار کا سویڈن سے باہر ہونا ضروری ہے۔تعلیمی اہلیتدرخواست گزار کے پاس کم از کم ایسی اعلیٰ تعلیم ہونی چاہیے جو سویڈن کے دوسرے درجے (سیکنڈ سائیکل) کی ڈگری کے مساوی ہو۔ اس میں شامل ہیں۔ جیسے کہ 60 کریڈٹ یا 120 کریڈٹ ماسٹر ڈگری،پیشہ ورانہ ڈگری، ایم فل، پی ایچ ڈی یا اس کے مساوی پوسٹ گریجویٹ ڈگری ہونا ضروری ہے تاہم اگر پاکستانی ڈگری مطلوبہ معیار پر پوری اترتی ہو تو اسے بھی قبول کیا جا سکتا ہے۔مالی وسائل کی شرطاس کے علاوہ درخواست گزار کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ سویڈن میں قیام کے دوران اپنے اخراجات خود برداشت کر سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے کم از کم 13ہزار سویڈش کرونا فی ماہ بینک میں موجود ہونا ضروری ہے جبکہ 9 ماہ کے لیے کم از کم 1 لاکھ 17ہزار سویڈش کرونا کے مساوی رقم درکار ہوگی۔ اور واپسی کے سفر کے لیے اضافی رقم بھی موجود ہونی چاہیے۔ہیلتھ انشورنسدرخواست گزار کے پاس ایسی جامع صحت بیمہ پالیسی (ہیلتھ انشورنس) ہونا ضروری ہے جو پورے قیام کے دوران کارآمد ہو اور ان مندرجہ ذیل اخراجات کا احاطہ کرے جن میں ہنگامی طبی علاج۔ معمول کا طبی علاج، ہسپتال میں داخلہ، دانتوں کا علاج، طبی بنیادوں پر فوری وطن واپسی، فیس اور پراسیسنگ ٹائم شامل ہو۔اس کے علاوہ درخواست جمع کرانے کی فیس 2 ہزار200 سویڈش کرونا، مکمل اور درست درخواستوں میں تقریباً 75 فیصد کیسز کا فیصلہ 7 ماہ کے اندر ہو جاتا ہے جبکہ نامکمل درخواستوں میں یہ مدت تقریباً 8ماہ تک جا سکتی ہے۔درکار دستاویزاتدرخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات جمع کروانا ضروری ہیں، پاسپورٹ کی واضح فوٹو کاپی، ڈگری اور تعلیمی اسناد مضامین یا کورسز کی تفصیلی فہرست (ٹرانسکرپٹ) بینک اسٹیٹمنٹس، ہیلتھ انشورنس کی دستاویزات اور یو ایچ آر(سویڈش کونسل برائے اعلیٰ تعلیم ) کو تعلیمی اسناد کی تصدیق شامل ہے۔اگر دستاویزات انگریزی یا سویڈش کے علاوہ کسی اور زبان میں ہوں تو ان کا مصدقہ ترجمہ بھی فراہم کرنا ہوگا۔درخواست دینے کا طریقہ:سویڈش مائیگریشن ایجنسی کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست جمع کروائیں۔ تمام تعلیمی، مالی اور انشورنس دستاویزات اپ لوڈ کریں۔ درخواست کے دوران متعلقہ سویڈش سفارتخانے یا قونصل خانے کا انتخاب کریں۔ شناخت اور پاسپورٹ کی تصدیق کروائیں۔اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر بائیو میٹرکس (فنگر پرنٹس اور تصویر) جمع کروائیں اور حتمی فیصلے کا انتظار کریں۔فوری ملازمت کی جا سکتی ہے یا نہیں؟یاد رکھیں !! یہ ویزا بنیادی طور پر ملازمت تلاش کرنے یا کاروبار کی تیاری کے لیے ہے۔ اگر آپ کو سویڈن میں ملازمت مل جاتی ہے تو آپ کو باقاعدہ ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ورک پرمٹ کی درخواست جمع کروانے کے بعد مخصوص آجر اور مخصوص پیشے میں کام شروع کیا جا سکتا ہے جبکہ درخواست زیرِ غور ہو۔اگر آپ کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو سیلف ایمپلائیڈ رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ درخواست جمع ہونے کے بعد متعلقہ قواعد کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔پاکستانیوں کے لیے اہم پیغامیہ پروگرام ان پاکستانیوں کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے جو ماسٹرز، ایم فل یا پی ایچ ڈی جیسی اعلیٰ تعلیم رکھتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع تلاش کرنا چاہتے ہیں۔تاہم، صرف ڈگری ہونا کافی نہیں، امیدوار کو مطلوبہ مالی وسائل، درست دستاویزات اور سویڈن کی لیبر مارکیٹ میں مطلوب مہارتیں بھی رکھنی چاہئیں۔یاد رہے کہ کامیابی کے امکانات اس وقت زیادہ ہوتے ہیں جب امیدوار کی تعلیم اور تجربہ دونوں سویڈن کی موجودہ افرادی قوت کی ضروریات سے مطابقت رکھتے ہوں۔