تہران: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ایران کی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امریکا کیساتھ ابھی تک کسی بھی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، معاہدے پر دستخط کی تاریخ اور مقام سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی متن کا بڑا حصہ مکمل طور پر تیار ہے، امریکا مذاکرات کے دوران بار بار اپنی پوزیشن بدلتا رہا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان زیرِ تکمیل معاہدے کو ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے منظوری مل چکی ہے۔امریکا ایران ڈیل کے ممکنہ نکات کی تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا ایرانی قیادت نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ میری معلومات کے مطابق جواب ہاں میں ہے۔