ابوظبی (13 جون 2026): یو اے ای نے ایران کو رقوم منتقلی کی خبر کی تردید کر دی، اماراتی وزارتی خارجہ نے کہا ایران کو 3 ارب ڈالر منتقلی کی بین الاقوامی میڈیا کی خبر کی تردید کرتے ہیں۔گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایران کو فنڈز کی منتقلی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کر دی، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یو اے ای سے اسلامی جمہوریہ ایران کو رقوم منتقل کی گئی ہیں، جن میں 3 ارب ڈالر سے متعلق دعوے بھی شامل ہیں۔اماراتی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام الزامات مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، اور واضح کیا گیا کہ کسی بھی منجمد ایرانی فنڈ کو نہ جاری کیا گیا ہے، نہ منتقل کیا گیا ہے اور نہ ہی متحدہ عرب امارات کے ذریعے اس عمل میں کوئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔وزارت نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ درست معلومات پر عمل کریں، سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، اور غیر مصدقہ اطلاعات اور بے بنیاد الزامات کو شائع یا پھیلانے سے گریز کریں۔یو اے ای نے ایران کو 10 ارب ڈالر حوالے کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی، روئٹرزواضح رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کو مجموعی طور پر 10 ارب ڈالر جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے، جن میں سے 3 ارب ڈالر سے زائد پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی رقم 20 ارب ڈالر ہے، اور یہ اقدام ایران کی جانب سے یو اے ای پر حملے روکنے کے بدلے میں کیا گیا ہے۔تاہم روئٹرز اس بات کی تصدیق نہیں کر سکا کہ منتقل کی جانے والی رقوم متحدہ عرب امارات کی اپنی ہیں یا یہ وہ ایرانی فنڈز ہیں جو طویل عرصے سے اماراتی بینکاری نظام یا دیگر مقامات پر منجمد تھے۔