پاکستان کی افغانستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی تصدیق، 26 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ: ’مارے جانے والے عام شہری بشمول بچے تھے،‘ طالبان ترجمان

Wait 5 sec.

پاکستان نے افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’درستگی کے ساتھ‘ اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے 26 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ تاہم افغان طالبان کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ کنڑ، خوست اور پکتیکا میں کیے گئے حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت عام شہری مارے گئے ہیں۔