ایرانی آرمی چیف کا اسرائیل کو سخت پیغام

Wait 5 sec.

ایرانی آرمی چیف امیر خاتمی نے کہا ہے کہ فوجی جوان خون کے آخری قطرے تک دشمن کامقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت سے مسلح افواج کے حوصلے بلند ہیں اسرائیلی جارحیت کی پوری ذمہ داری امریکا پرعائد ہوتی ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن نے دوبارہ شرارت کی تو ہمارا اگلا اقدام اس سے بھی کہیں زیادہ شدید ہو گا، دشمن نےجنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے ثابت کر دیا وہ کسی معاہدے کا پابند نہیں۔ایرانی جواباسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے بعد ایران نے "جواب الجواب” کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں کی ایک نئی اور بڑی لہر داغ دی۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور عسکری حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر کیے گئے حالیہ حملے ابھی صرف ایک وارننگ ہیں، اگر اسرائیل نے دوبارہ کوئی حماقت کی تو ایران کا جواب انتہائی تباہ کن اور افسوسناک ہوگا۔ایرانی عسکری حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر لبنان اور بیروت پر اسرائیلی حملے جاری رہے، تو ایران اپنی جوابی کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کرے گا۔ایرانی حکام کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے آغاز سے ہی ایران خطے بالخصوص لبنان میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے، تاہم اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا ان کا دفاعی حق ہے۔