پلمبر کے اکاؤنٹ میں اچانک 294 کروڑ روپے کی پراسرار ٹرانزیکشن کس نے کی؟

Wait 5 sec.

(8 جون 2026): پلمبر کے اکاؤنٹ میں اچانک 294 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن نے اس غریب کو پریشانی سے دوچار کر دیا ہے۔بینکوں میں کئی بار معمولی افراد کے نام اکاؤنٹ میں لاکھوں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہو جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک ٹرانزیکشن پلمبر کے اکاؤنٹ میں ہوئی، جس میں اس کا بیلنس 113 روپے سے بڑھ کر 294 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس پراسرار ٹرانزیکشن نے اس غریب مزدور کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔یہ واقعہ پڑوسی ملک بھارت میں پیش آیا ہے جہاں ریاست بہار کے ضلع گایا کے رہائشی پلمبر ویکاش کمار کے بینک اکاؤنٹ میں بیلنس 113 روپے سے بڑھ کر 294 کروڑ روپے جا پہنچا۔جب ویکاش کو اس کا علم ہوا تو اس کی نیندیں اڑ گئیں کہ آخر کس نے یہ پراسرار ٹرانزیکشن کس نے کی ہے۔ اس نے اس معاملے سے مقامی رہنماؤں کی وساطت سے پولیس کو بھی آگاہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک حساس مالیاتی کیس ہے، بینک ریکارڈ، سروسر لاگ، ٹرانزیکشن آئی ڈیز اور دوسری چیزوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ رقم بیکنگ ایرر، یا کسی تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹرانسفر ہوئی یا پھر کسی فراڈ کا معاملہ ہے۔دوسری جانب اکاؤنٹ ہولڈر ویکاش کمار کا موقف ہے کہ میں ایک پلمبر ہوں اور میرے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کا موجود ہونا نا ممکن ہے، مجھے نہیں پتہ کہ یہ پیسے کہاں سے آئے؟ویکاش کا کہنا ہے کہ میں نے وہ 13 سو روپے نکلوائے، جو ایک کسٹمر نے بھجوائے تھے اور اس کے بعد صرف 113 روپے کا بیلنس بچا تھا اس کے بعد صبح کے وقت بیلنس 94 کروڑ ہو گیا اور تھوڑی دیر بعد پھر چیک کیا تو 294 کروڑ ہو گیا تھا۔نوجوان کے اکاؤنٹ میں اچانک 21 ارب ڈالر آ گئے!