ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے بالکل قریب پہنچ گئے

Wait 5 sec.

نیویارک : ٹیسلا کے سی ای اوایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے بالکل قریب پہنچ گئے ، آئندہ ہفتے ا ن کی مجموعی ثروت 1 ٹریلین ڈالر ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک آئندہ چند دنوں میں دنیا کے پہلے "ٹریلین ائیر” (کھرب پتی) بننے جا رہے ہیں، مالیاتی ماہرین نے بتایا کہ آئندہ ہفتے ان کی خلائی کمپنی ’اسپیس ایکس‘ کے آئی پی او کے بعد ان کی مجموعی دولت 1 ٹریلین ڈالر کے ہندسے کو عبور کر جائے گی۔آئندہ ہفتے شیئرز کی عوامی فروخت کے بعد اسپیس ایکس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 1.77 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، اس بڑی کاروباری پیشرفت کے نتیجے میں ایلون مسک کی ذاتی مجموعی دولت بڑھ کر 1.11 ٹریلین ڈالر (11 کھرب 10 ارب ڈالر) ہونے کا قوی امکان ہے۔عام انسان کے لیے ایک ٹریلین ڈالر کے ہندسے کا تصور کرنا بھی ناممکن ہے تاہم اس دولت کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی شخص روزانہ ہر ایک گھنٹے میں 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) بھی خرچ کرنا شروع کر دے، تو اسے 1 ٹریلین ڈالر ختم کرنے میں پوری ایک صدی (100 سال) لگ جائے گی۔امریکہ کے اتنے بڑے اور معروف شہر "ہیوسٹن” کی تمام رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کی کل مالیت بھی 879 ارب ڈالر ہے، جو مسک کی ممکنہ دولت سے کہیں کم ہے۔ایلون مسک کی یہ دولت دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک کی مجموعی قومی پیداوار سے بھی زیادہ ہو جائے گی، دنیا کے صرف 20 ممالک ایسے ہیں جن کی مجموعی معیشت کا حجم 1 ٹریلین ڈالر سے زائد ہے۔تائیوان، آئرلینڈ، سویڈن اور سنگاپور جیسے انتہائی امیر اور مضبوط معیشت والے ممالک کی کل جی ڈی پی بھی ایلون مسک کی اکیلی ممکنہ دولت سے کم ہے جبکہ امریکی شہر ہیوسٹن کی تمام رہائشی وتجارتی جائیداد کی مالیت بھی 879 ارب ڈالر ہے۔