’میں انڈمان-نکوبار کی تباہی کے خلاف پوری طاقت سے کھڑا ہوں، آپ بھی میرے ساتھ جڑیں‘، راہل گاندھی کی عوام سے اپیل

Wait 5 sec.

’’میں انڈمان اور نکوبار کی تباہی کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انڈمان اور نکوبار ہندوستان کی سب سے انمول قدرتی وراثتیں ہیں۔ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ان کی حفاظت کرنا میری ذمہ داری ہے۔‘‘ یہ بیان لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری کیا ہے۔ انھوں نے اس پوسٹ کے ذریعہ انڈمان اور نکوبار الجزائر کو بچانے کی ایک مہم ’گرین اوور گریڈ‘ میں اپنی شرکت سے متعلق جانکاری فراہم کی ہے، ساتھ ہی عوام سے بھی اس مہم میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔मैं अंडमान और निकोबार के विनाश के खिलाफ़ पूरी शक्ति के साथ खड़ा हूँ।अंडमान और निकोबार भारत की सबसे अनमोल प्राकृतिक धरोहर हैं। वर्तमान और आने वाली पीढ़ियों के लिए उनकी रक्षा करना मेरा कर्तव्य है।मेरे साथ जुड़िए - याचिका पर हस्ताक्षर कीजिए और इस अमूल्य संपत्ति को बचाने की लड़ाई… pic.twitter.com/vcE9T4uyaM— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 5, 2026راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میرے ساتھ جڑیے، عرضی پر دستخط کیجیے اور اس بیش قیمت ملکیت کو بچانے کی جنگ کا حصہ بنیے۔‘‘ اپنی پوسٹ میں راہل گاندھی نے مہم میں اپنی شرکت کا تصدیق نامہ بھی شیئر کیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’میں راہل گاندھی گریٹ نکوبار الجزائر کی تباہی کے خلاف ہوں۔ میں ’گرین اوور گریڈ‘ پیش قدمی کی حمایت کرتا ہوں اور اس مہم میں اپنا نام جوڑتا ہوں: نکوبار اہمیت رکھتا ہے۔‘‘اس سے قبل ایک دیگر سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی نے ’عالمی یومِ ماحولیات‘ (5 جون) کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی عوام، خصوصاً نوجوانوں سے ایک سوال کیا تھا۔ انھوں نے لکھا تھا کہ ’’اس عالمی یومِ ماحولیات پر میں ہر نوجوان ہندوستانی سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں: آپ کس طرح کا ہندوستان وراثت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ کیا ایسا ہندوستان، جہاں برساتی جنگلوں کو کیسینو بنانے کے لیے بلڈوز کر دیا گیا ہو، مرجانی چٹانیں نقشوں سے مٹا دی گئی ہوں، قبائلی برادریوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کر دیا گیا ہو، اور ہماری سانسوں کی ہوا زہر میں تبدیل ہو گئی ہو؟ یا ایسا ہندوستان، جہاں ہماری قدرتی وراثت محفوظ ہو، قبائلی برادریاں محفوظ ہوں اور ترقی فطرت کے ساتھ مل کر آگے بڑھے، اس کے خلاف نہیں؟‘‘ ان سوالات کو سامنے رکھنے کے بعد وہ کہتے ہیں کہ ’’اس وقت مودی حکومت گریٹ نکوبار جزیرے کو تباہ کر رہی ہے۔ ڈیڑھ کروڑ سے زائد درخت، صدیوں پرانی مرجانی چٹانیں اور ناقابل تلافی برساتی جنگلات تباہ کیے جا رہے ہیں... وہ بھی صرف ایک کاروباری شخص کو فائدہ پہنچانے کے لیے۔‘‘This #WorldEnvironmentDay, I want to ask every young Indian one question:What kind of India do you want to inherit?One where rainforests have been bulldozed for casinos, coral reefs erased from maps, tribal communities pushed off their land, and the air we breathe turned into… https://t.co/Wci4BNkGQu— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 5, 2026اس سوشل میڈیا پوسٹ میں عوام سے وہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ’’یہ آپ کی وہ میراث ہے جسے بلڈوزر سے روند دیا جا رہا ہے، اور اسے روکنے کی طاقت صرف آپ کے پاس ہے۔‘‘ بعد ازاں انھوں نے ایک عرضی پر دستخط کرنے کی گزارش کی ہے جس کو ’گرین اوور گریڈ‘ نام دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے ’لالچ پر سبزہ زاری کو ترجیح‘۔ راہل گاندھی نے اس سے قبل انڈمان و نکوبار الجزائر میں گزارے گئے کچھ خوشگوار لمحات کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان حسین قدرتی نظاروں کو بچانا ہے تو مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی، حکومت کو مجبور کرنا ہوگا کہ وہ انڈمان و نکوبار الجزائر سے متعلق پروجیکٹ کو روکے۔