راجستھان کی راجدھانی جے پور میں پیر (8 جون) کو مجوزہ تجاوزات مخالف مہم کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے احتیاطاً موبائل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا خدمات کو عارضی طور سے 24 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران نظم و نسق اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق 8 جون 2026 کو شہر کے کئی حصوں میں ناجائز قبضہ ہٹانے کی وسیع کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران کچھ مذہبی مقامات سمیت دیگر ناجائز تعمیرات پر بھی کارروائی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔نیٹ طلبہ سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی کا حکومت پر حملہ، کہا، ’نوجوانوں کا امتحانی نظام اور نریندر مودی پر اعتماد ٹوٹ چکا‘موصولہ اطلاعات کے مطابق جے پور ڈویزنل کمشنر وی سرون کمار نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور انٹرنیٹ پر مبنی خدمات کے غلط استعمال سے افواہیں پھیلنے اور امن عامہ تحلیل ہونے کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پرعارضی طور سے پابندی لگائی گئی ہے۔ انتظامیہ کا ماننا ہے کہ حساس کارروائی کے دوران گمراہ کن پیغامات، ویڈیو یا پوسٹ تیزی سے وائرل ہو کر ماحول کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں احتیاطی اقدامات کے تحت انٹرنیٹ خدمات کو محدود وقت کے لیے معطل کیا گیا ہے۔حکم کے مطابق پولیس کمشنریٹ جے پور کے تحت آنے والے گلتا گیٹ، مانک چوک، سبھاش چوک، آدرش نگر، برہم پوری، ناہر گڑھ، کوتوالی جلو پورہ، سنجے سرکل، شاستری نگر بھٹہ بستی، ودیادھر نگر، جے سنگھ پورا کھور، بنی پارک، کانوتا، تونگا، آندھی، جموارا گڑھ، سامود، رائسر، گووند گڑھ، چندواجی، شاہ پورہ، ویشالی نگر، سوڈالا، شیام نگر اور گاندھی نگر علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات متاثر رہیں گی۔ اس کے علاوہ بجاج نگر، مالویہ نگر، جواہر سرکل، سانگی نیر، پرتاپ نگر، مہانا، شیوداس پورہ، پھاگی اور پھلیرا سمیت جے پور شمال اور جے پور مشرقی ضلع کے سبھی تھانہ علاقوں میں بھی پابندی رہے گی۔Jaipur, Rajasthan | In view of the anti-encroachment drive proposed by the Jaipur Development Authority for June 8, 2026, the district administration has imposed a temporary ban on internet services as a precautionary measure to maintain law and order. Jaipur Divisional… pic.twitter.com/hhjnIAwpT1— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) June 7, 2026انتظامیہ کے حکم کے تحت 7 جون 2026 کی رات 12 بجے سے 8 جون 2026 کی رات 12 بجے تک 2 جی، 3 جی اور 5 جی موبائل انٹر نیٹ سروسیز معطل رہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ، فیس بک، ایکس، ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور دیگر سوشل میڈیا پر مبنی خدمات کا استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ وائس کال خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی جس سے لوگوں کو ضروری رابطے قائم کرنے میں پریشانی نہیں ہوگی۔دہلی: مدن پور کھادر میں تجاوزات ہٹانے کی مہم کے خلاف لوگوں کا احتجاج، رکن اسمبلی امانت اللہ خان گرفتاراس موقع پر ضلع انتظامیہ نے عام شہریوں سے امن اور ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ افسران نے کہا ہے کہ لوگ کسی بھی طرح کی افواہ پر دھیان نہ دیں اور صرف سرکاری اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں۔ انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ سیکورٹی ایجنسیوں اور پولیس فورس کو حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حالت میں فوری طور سے نپٹا جا سکے۔ شہر کی مجوزہ اس بڑی کارروائی کے حوالے سے انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے اور نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے۔