جئے پور: نورانی مسجد پر چلا بلڈوزر، 4 دیگر مذہبی مقامات بھی زد میں، 22 جے سی بی مشینیں انہدامی کارروائی میں مصروف

Wait 5 sec.

راجستھانی کی راجدھانی جئے پور میں 4 منزلہ نورانی مسجد کو آج سرکاری بلڈوزروں کے ذریعہ زمین دوز کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔ بلڈوزر ایکشن صبح تقریباً 7 بجے شروع ہوا۔ اس دوران پورا علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ مسجد کے ساتھ ہی 4 دیگر مذہبی مقامات پر بھی بلڈوزر چلایا جانا ہے۔ حالات کو بے قابو ہونے سے بچانے کے لیے جئے پور میں نصف شب سے ہی انٹرنیٹ خدمات کو 24 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔जयपुर की अवैध मस्जिद जमींदोज. भारी तैनाती, पुलिस बल का फ्लैग मार्च. ज्यादा जानकारी दे रहे हैं @AnkurWadhawan#Rajasthan #Jaipur #NooraniMasjid #ATVideo #एकऔरएकग्यारह | @rajeev_dh | @nehabatham03 pic.twitter.com/SkWGpbsINV— AajTak (@aajtak) June 8, 2026میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی مقامات پر انہدامی کارروائی شروع کرنے سے قبل جئے پور سمیت کئی اضلاع سے فوج منگوائی گئی ہے۔ معاملہ کرشنا مارگ کو چوڑا کرنے سے جڑا ہوا ہے، جہاں 5 مذہبی مقامات سڑک پر ہی موجود ہیں۔ اس انہدامی کارروائی کے لیے اتوار کو ہی سخت سیکورٹی انتظامات شروع کر دیے گئے تھے۔ انتظامیہ نے پورے علاقہ کو سیل کر دیا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے کثیر تعداد میں فورس کی تعیناتی کی گئی۔آج صبح جب نورانی مسجد پر بلڈوزر چلایا گیا تو وہاں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کی انٹری پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ میڈیا اہلکاروں کو نورانی مسجد سے ایک کلومیٹر دور ہی روک دیا گیا۔ جن مقامات پر انہدامی کارروائی ہو رہی ہے، وہاں موجود مکانوں کی چھتوں پر بھی پولیس جوان تعینات کیے گئے ہیں تاکہ پورے علاقہ کی نگرانی کی جا سکے۔ انہدامی کارروائی تقریباً 22 جے سی بی مشینوں کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ موقع پر موجود افسران کا کہنا ہے کہ جب تک پورے علاقہ سے تجاوزات کو ہٹا نہیں دیا جاتا، تب تک انہدامی کارروائی جاری رہے گی۔जयपुर में ऑपरेशन 80 फीट शुरू, नूरानी मस्जिद पर चलने लगा बुलडोजर; मीड‍िया को रखा दूर मीड‍ियाकर्म‍ियों को मस्‍ज‍िद से एक किलोमीटर दूर रखा गया है. मस्जिद के पास भारी पुलिस फोर्स तैनात है. आसपास किसी को भी भटकने नहीं दिया जा रहा है.#RoyalPatrika #Jaipur #News #JaipurNews pic.twitter.com/NvqpFfvbiX— Royal Patrika (@PatrikaRoyal) June 8, 2026قابل ذکر ہے کہ جئے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس سے قبل 22 مئی کو اسی سڑک پر مہم چلا کر 134 تجاوزات ہٹائے تھے۔ اس کے عبد سڑک کی سرحد میں آ رہے مذہبی مقامات کے انتظامیہ اور متعلقہ فریقین کو خود تعمیرات ہٹانے کے لیے وقت دیا تھا۔ مقررہ وقت پورا ہونے کے بعد اب انتظامیہ نے خود کارروائی شروع کی۔ افسران کے مطابق کئی مقامات پر کرشنا مارگ کی چوڑائی محض 25 سے 30 فیٹ رہ گئی ہے، جبکہ سرکاری ریکارڈ میں اس کی چوڑائی 80 فیٹ درج ہے۔ تقریباً 1.5 کلومیٹر طویل یہ راستہ نند پوری انڈرپاس کو جگت پورہ سے جوڑتا ہے اور آس پاس کی درجنوں کالونیوں کے لیے رابطہ کا اہم راستہ ہے۔بہرحال، آج جب انہدامی کارروائی شروع ہوئی تو پورے شہر میں بی این ایس کی دفعہ 163 نافذ کر دی گئی۔ نورانی مسجد میں تو گزشتہ شب عشا کی نماز کے بعد ہی تالا بند کر دیا گیا تھا۔ آج صبح کارروائی کے دوران مسجد سے منسلک کوئی بھی شخص وہاں موجود نہیں تھا۔ مسجد کمیٹی کے ساتھ ہی کانگریس کے 2 اراکین اسمبلی نے بلڈوزر ایکشن پر سوال اٹھائے ہیں اور اسے غلط قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کارروائی منمانے طریقے سے کی جا رہی ہے۔