ملک بھر میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے عظیم اتحاد ’انڈیا‘ کی اہم میٹنگ آج (8 جون) قومی راجدھانی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں دوپہر 12 بجے ہونے والی ہے جس کے لیے تقریباً تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں شرکت کے لیے کئی اپوزیشن رہنما کل رات ہی دہلی پہنچ چکے تھے۔ امید کی جا رہی ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے ماحول میں منعقد ہونے والی اس اہم میٹنگ میں حکومت کے خلاف کچھ اہم فیصلے لئے جا سکتے ہیں۔’ہم خواتین ریزرویشن بل کے خلاف نہیں‘، انڈیا بلاک کی میٹنگ کے بعد کانگریس صدر کھڑگے کا میڈیا سے خطابمیٹنگ میں مرکز کی سیاست میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس سمیت مختلف ریاستوں کی تقریباً 23 پارٹیوں کی شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ کا فارمیٹ سابقہ اجلاس سے مختلف ہوگا۔ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی اور تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کی شکست کے بعد پیدا حالات کے درمیان ’انڈیا‘ بلاک کی اس میٹنگ کو کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی، سماجوادی پارٹی (ایس ٹی) کے سربراہ اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے تیجسوی یادو اور شیوسینا (یو ٹی بی) کے ادھو ٹھاکرے سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے سینئر رہنماؤں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔’انڈیا‘ کی اس میٹنگ میں ایم کے اسٹالن کی ڈی ایم کے اور اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے شامل ہونے کا امکان نہیں ہے جبکہ تمل ناڈو کے حالیہ اسمبلی انتحابات کے بعد کانگریس سے اتحاد کرنے والی ٹی وی کے کی میٹنگ میں شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ’انڈیا‘ اتحاد مستقبل کی حکمت عملی پرغور و خوض کرے گا اور ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات نیز 2029 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے قومی مسائل پر مودی حکومت کو گھیرنے کے لیے متحد ہونے کی کوشش کرے گا۔مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حالیہ شکست کے بعد اپوزیشن اتحاد کی یہ میٹنگ اہم مانی جا رہی ہے۔ اس میٹنگ کے ذریعہ ملک میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی کوششوں کو تقویت پہنچ سکتی ہے۔ اس دوران ترنمول کانگریس مغربی بنگال میں اپنے لیڈروں پر مبینہ حملوں کا معاملہ اٹھا سکتی ہے اور’انڈیا‘ اتحاد میں شامل پارٹیوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔ ٹی ایم سی کے لیڈر اور ایم پی ڈیرک اوبرائن نے کہا ہے کہ یہ میٹنگ ایک مشترکہ مقصد اور واضح ارادے کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے، ’انڈیا‘ متحد ہے۔ کئی جماعتیں ہم آہنگی کے جذبے کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں۔راہل گاندھی کی ڈنر میٹنگ: انڈیا بلاک کے رہنماؤں کو دکھائے الیکشن فراڈ کے ثبوت ... دیکھیں خصوصی فوٹو گیلریاس میٹنگ میں 2029 کے لوک سبھا انتخابات کو دھیان میں رکھتے ہوئے اتحاد کے مستقبل کی سمت اور مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اتحاد کے لیڈران مستقبل کی سیاسی اور انتخابی جنگ کے لیے اتحاد کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اس میں خاص طور پر اگلے سال ہونے والے اتر پردیش اسمبلی انتخابات پر گہرائی سے بات چیت ہونے کا قومی امکان ہے۔ اس دوران ’انڈیا‘ کی دو اہم پارٹیاں سماجوادی اور کانگریس کے درمیان الگ سے اتحاد اور اس کے فارمولے پر بات چیت کئے جانے کا امکان ہے۔