جے پور میں مسجد-مزار سمیت 5 مذہبی مقامات مسمار ہونے کے بعد اب کیسے ہیں حالات؟ انٹرنیٹ خدمات بحال

Wait 5 sec.

راجستھان کی راجدھانی جے پور کے جگت پوری علاقے میں پیر کے روز جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) نے ناجائز قبضہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کئی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا تھا۔ یہ مہم نند پوری انڈر پاس سے ریلوے لائن کے قریب بنی سڑک کو 80 فٹ چوڑی کرنے کے مقصد سے چلائی گئی۔ کارروائی کے دوران 5 مذہبی مقامات سمیت 125 سے زائد تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ اس دوران 3000 سے زائد پولیس افسران اور سیکورٹی اہلکار پورے علاقے میں موجود تھے۔ انہدامی کارروائی کشیدہ حالات میں ضرور ہوئی، لیکن کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اب بھی انہدامی کارروائی والے مقامات سیکورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں ہیں، لیکن حالات معمول پر بتائے جا رہے ہیں۔ عوام کے لیے اطمینان والی بات یہ ہے کہ اتوار کو رات تقریباً 12 بجے سے بند انٹرنیٹ خدمات کو پیر کی شام 7 بجے بحال کر دیا گیا۔ جے ڈی اے کی انہدامی کارروائی کے مدنظر 24 گھنٹے کے لیے انٹرنیٹ خدمات کو معطل کیا گیا تھا، مگر بہتر حالات کے پیش نظر 19 گھنٹے میں ہی انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئیں۔جئے پور: نورانی مسجد پر چلا بلڈوزر، 4 دیگر مذہبی مقامات بھی زد میں، 22 جے سی بی مشینیں انہدامی کارروائی میں مصروفانتظامیہ نے انہدامی کارروائی کے دوران نظم و نسق برقرار رکھنے کے لئے بڑے پیمانے پر حفاظتی بندوبست کئے تھے۔ پوری مہم کے دوران تقریباً 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ کئی راستوں پر بیریکیڈنگ کرکے لوگوں کی آم ورفت محدود کردی گئی تھی۔ اتنا ہی نہیں، نند پوری اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی سپلائی عارضی طور سے بند کردی گئی تھی، حالات پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں کو استعمال کیا گیا۔ پولیس نے چھتوں پر موجود لوگوں کو مائیک کے ذریعہ نیچے اترنے کی اپیل کی اور فوٹو یا ویڈیو نہ بنانے کے لیے بھی کہا گیا تھا۔اس کارروائی کو دیکھتے ہوئے جے پور کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی بند کر دی گئی تھیں۔ جے پور کے ڈویزنل کمشنر وی سرون  کمار کے احکامات پر اتوار کی رات 12 بجے سے پیر کی رات 12 بجے تک 2 جی، 3 جی، 4 جی اور 5 جی انٹر خدمات معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حالانکہ حالات معمول کے مطابق ہونے کی وجہ سے پیر کی شام تقریباً 7 بجے انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئیں۔ساکیت عمارت انہدام کے دو دن بعد بھی معاوضے کا اعلان نہیں، ریکھا گپتا حکومت پر ڈاکٹر نریش کمار کی تنقیدانتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک چوڑی ہونے سے ہرے کرشنا مارگ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور نند پوری سے جگت پورا تک آمد و رفت زیادہ آسان ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ علاقے کی 50 سے زائد کالونیوں کے باشندوں کو مالویہ نگر، پردھان مارگ اور اپیکس سرکل تک پہنچنے میں بہتر سہولت ملے گی۔ انٹرنیٹ بند ہونے کا اثر جے پور شمال اور جے پور مشرق کے کئی علاقوں میں دیکھنے کو ملا۔ اس سے آن لائن پڑھائی کرنے والے طلبا کے ساتھ ہی ای کامرس والے بھی متاثر ہوئے۔