امریکا سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں، ایران

Wait 5 sec.

نیویارک (9 جون 2026): اقوام متحدہ میں ایران کے مستقبل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقبل مندوب امیر سعید ایروانی نے صحافیوں سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ معاہدے کی آخری شکل طے نہیں ہوئی، تاہم فریقین بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔امیر سعید ایروانی نے مزید کہا کہ مذاکرات جاری ہیں تاکہ معاہدے کے حتمی متن پر اتفاق کیا جا سکے۔ ابھی تک دونوں ممالک حتمی متن پر نہیں پہنچے، تاہم کوششیں جاری ہیں۔دریں اثنا اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں سرحدی گزرگاہوں کی بندش کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی بقا کیلیے انسانی مدد اور تجارتی سامان کی مسلسل فراہمی ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ میزائل حملوں کے بعد گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے، جن گزرگاہوں کو بند کیا گیا ہے، ان میں کرم ابوسالم اور رفع کراسنگ شامل ہیں۔ مغربی کنارے میں تشدد اور سیکیورٹی خطرات بدستور برقرار ہیں۔اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ایران پالیسی پر صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، ایکسیوس