کویت نے 28 افراد کی شہریت منسوخ کر دی

Wait 5 sec.

کویت سٹی (9 جون 2026): کویت نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر 28 افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔عرب ٹائمز کے مطابق کویت نے 28 افراد کی شہریت ختم کر دی ہے۔ سپریم کمیٹی برائے شہریت امور کی جانب سے شہریت منسوخی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔سپریم کمیٹی برائے شہریت امور کی جانب سے شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی کویت کے قانونِ شہریت کی دفعہ 11 (Article 11) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں شہریت کی فائلوں اور قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا گیا۔کویت میں اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی، 17 گرفتار