ایران سے 2 سے 3 دن میں معاہدہ طے پا سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (09 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے 2 سے 3 دن میں معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی صبح کہا اسرائیل اور ایران نے کم از کم ایک ہفتے تک ایک دوسرے کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز فوری طور پر کھول دی جائے گی۔ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ’’وہ ایک دوسرے پر حملے کر رہے تھے، اور اب دونوں نے میری کوششوں کے نتیجے میں حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’ہم ایک ایسے معاہدے کے آخری مراحل میں ہیں جو بہت، بہت اچھا معاہدہ ہوگا اور جو کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔‘‘ایران پالیسی پر صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، ایکسیوسگزشتہ دو دنوں میں ایران اسرائیل کے ایک دوسرے پر دوبارہ حملوں کے تناظر میں صدر ٹرمپ نے ایکسیوس کو انٹرویو میں کہا خطے کے 5 ممالک نے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی، نیتن یاہو سے کہا تھا جنگ شروع کی تو انھیں تنہا چھوڑا جا سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پیر کو ایران سے پیغامات موصول ہوئے، جن میں کہا گیا تھا اسرائیل کارروائیاں بند کر دے تو تہران بھی حملے روکنے کے لیے تیار ہے، ایرانی مذاکرات کار ہمیں سب کچھ دینے کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہا میں نے ایران کے خلاف اسرائیلی ردعمل کو محدود کرنے کی کوشش کی، میرا ماننا ہے ایران ایک معاہدے پر دستخط کرنے میں دل چسپی رکھتا ہے۔