مذاکرات کی میز پر واپس آؤ، ڈیل کرو، ٹرمپ کا ایران کو مشورہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن : ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات کی ٹیبل پر واپس آکر ڈیل کرے۔ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو مشورہ دوں گا، آپ نے اپنے میزائل داغ دیے بس اتنا کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم معاہدے پر دستخط سے کچھ دن دور ہیں، میں کہنے جارہا تھا کہ معاہدے پر پیر منگل یا بدھ کو دستخط ہوں گے اور اب ایسا ہو رہا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج اس وقت ہائی الرٹ ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں اسرائیل کے لبنانی علاقے داہیا پر حملوں سے خوش نہیں تھا، اسرائیل نے بیروت پر بمباری سے پہلے نہیں بتایا تھا، یہ حملے معاہدے کو کامیاب بنانے میں مدد نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ لبنان پر فضائی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے ہیں، گزشتہ ماہ ہونے والی جنگ بندی کے بعد اس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہوا ہے۔اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں، تاہم فضائی دفاعی نظام بیشتر حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، سائرن گونج اٹھے