وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ میں پیش آیا دردناک حادثہ، مزدوروں پر گرا پگھلا ہوا اسٹیل، 8 کی موت اور متعدد زخمی

Wait 5 sec.

آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم واقع نیشنل اسپات نگم لمیٹڈ (ویزاگ اسٹیل پلانٹ) میں پیر کو ایک دردناک حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 8 مزدوروں کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کرین کی مدد سے لے جائے جا رہے بکٹ سے انتہائی گرم پگھلا ہوا اسٹیل (مولٹن آئرن) اچانک مزدوروں پر گر گیا۔#WATCH | Visakhapatnam, Andhra Pradesh | The injured being brought to the hospital after a large quantity of molten steel leaked at the SMS-2 and STC-3 heat facility at the Visakhapatnam Steel Plant. Eight workers have lost their lives in the incident. pic.twitter.com/apW19FF0BU— ANI (@ANI) June 8, 2026ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت پگھلا ہوا اسٹیل تقریباً 1600 ڈگری سیلسیس کے انتہائی بلند درجہ حرارت پر تھا۔ ریاستی وزیر اعلیٰ این چندربابو نائیڈو نے اس حادثے پر دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جائے وقوعہ پر موجود افسران سے فون پر بات کی اور لوگوں کی موت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ افسران نے وزیر اعلیٰ کو وہاں کے موجودہ حالات اور جاری امدادی کاموں کی معلومات فراہم کیں۔ وزیر اعلیٰ نے تمام سرکاری محکموں کو مل کر کام کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ بچاؤ اور امدادی کام تیزی اور صحیح طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔విశాఖ స్టీల్ ప్లాంట్ లో జరిగిన ప్రమాదం నన్ను తీవ్ర దిగ్భ్రాంతికి గురి చేసింది. ఈ ప్రమాదంలో పలువురు కార్మికులు దుర్మరణం పాలయ్యారని తెలిసి కలత చెందాను. సంబంధిత అధికారులతో మాట్లాడి, అన్ని ప్రభుత్వ శాఖల సమన్వయంతో సహాయక చర్యలు చేపట్టాలని ఆదేశించాను.— N Chandrababu Naidu (@ncbn) June 8, 2026واضح رہے کہ حادثے کے بعد پلانٹ کے احاطے میں افراتفری مچ گئی اور ملازمین اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسٹیل پلانٹ کے افسران اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔ وشاکھا پٹنم پلانٹ سرکل کے انسپکٹر کیشو راؤ کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔