جاپان میں خطرناک جانور کی آمد، شہر سنسان، اسکول بند

Wait 5 sec.

ٹوکیو : جاپان کے شہر اتسونومیا میں خطرناک جانور کی آمد پر ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے۔مقامی حکام کے مطابق تقریباً 5 لاکھ آبادی والے اس شہر میں جو دارالحکومت ٹوکیو سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، اس خوفناک جانور کو پہلی بار ہفتے کی شام ایک رہائشی علاقے میں پارک کے قریب دیکھا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام 94 پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں کی بندش ریچھ کے کھلے عام گھومنے کی اطلاعات اور سیکیورٹی کیمروں میں اس کی فوٹیج آنے کے بعد کی گئی۔ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بدمست ریچھ شہر کے گلی محلوں میں سر عام دوڑ رہا ہے اور سامنے آنے والے لوگوں پر حملے بھی کررہا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ریچھ مسلسل تین دن سے شہر کی مصروف گلیوں، شاپنگ آرکیڈز اور فیکٹریوں کے قریب گھوم رہا ہے مقامی انتظامیہ اس قابو پانے میں ناکام ہے اور یہ تاحال آزاد ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جاپان کے کچھ شہری علاقوں میں ریچھوں کے داخلے اور حملوں کے واقعات رونما ہوئے تھے جس میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے، صورتحال پر قابو پانے کیلیے حکومت نے رواں سال ایک خصوصی ٹاسک فورس بھی قائم کی ہے۔گزشتہ ہفتے شمال مشرقی شہر فوکوشیما میں ایک ریچھ کے حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے تھے، صنعتی علاقے میں نصب سکیورٹی کیمروں نے ایک ریچھ کو فیکٹری کے گیٹ پر ایک کارکن کا پیچھا کرتے اور اسے زمین پر گراتے ہوئے بھی ریکارڈ کیا تھا۔