وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے 12 سال مکمل کر لیے ہیں، اور 10 جون کو بطور وزیر اعظم ان کے بلاتعطل 4399 دن بھی ہو گئے۔ اس طرح انھوں نے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے بلاتعطل 4398 دن وزیر اعظم رہنے کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ اس بات کا جشن مودی حکومت کے وزراء اور بی جے پی کے سرکردہ لیڈران پورے جوش کے ساتھ منا رہے ہیں۔ لیکن کانگریس نے اس معاملہ میں وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈران پر طنز کیا ہے۔दिल बहलाने को ग़ालिब ये ख़्याल अच्छा है pic.twitter.com/wxXIvNrARu— Congress (@INCIndia) June 10, 2026کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کر پی ایم مودی کے 12 سال اور بطور وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے 12 سال میں بہت بڑا فرق دکھانے کی کوشش کی ہے۔ اس تصویر میں جواہر لال نہرو کھڑے ہوئے ہیں، اور ان کے سامنے پی ایم مودی کھڑے ہیں جو کہ انتہائی پستہ قد نظر آ رہے ہیں۔ پی ایم مودی کہہ رہے ہیں ’’نہرو جی، میں نے آپ کا ریکارڈ توڑ دیا!‘‘ اس تصویر کے ذریعہ طنزیہ انداز میں کانگریس نے ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ نریندر مودی کا قد جواہر لال نہرو کے مقابلے انتہائی پستہ ہے۔ تصویر کے ساتھ کیپشن دیا گیا ہے ’’دل بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔‘‘12 साल में नरेंद्र मोदी ने पेपर लीक, परीक्षा की चोरी, टेंडर में धांधली को संरक्षण देकर इसे संगठित अपराध का सिंडिकेट बना दिया है।जब तक है मोदी सरकार - तब तक होता रहेगा युवाओं का भविष्य नीलाम, तब तक चलता रहेगा पेपर लीक का व्यापार।भारत का युवा और Gen Z बहुत निराश और नाराज है। अब… pic.twitter.com/WMYzpUNGlr— Congress (@INCIndia) June 10, 2026کانگریس نے مزید ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پی ایم مودی کے دور کو ملک کے لیے مایوس کن قرار دیا ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ ’’12 سال میں نریندر مودی نے پیپر لیک، امتحان کی چوری، ٹنڈر میں دھاندلی کو تحفظ دے کر اسے منظم جرم کا سنڈیکیٹ بنا دیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’جب تک ہے مودی حکومت- تب تک ہوتا رہے گا نوجوانوں کا مستقبل نیلام، تب تک چلتا رہے گا پیپر لیک کا کاروبار۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں لکھا گیا ہے ’’ہندوستان کا نوجوان اور ’جین زی‘ بہت مایوس اور ناراض ہے۔ اب وہ اپنی زندگی سے کھلواڑ برداشت نہیں کرے گا۔ کانگریس پارٹی سڑک سے پارلیمنٹ تک ان کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘