لندن: برطانوی وزیردفاع جان ہیلی کے بعد وزیر برائے مسلح افواج ایل کارنز بھی مستعفی ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج ایل کارنز کا کہنا تھا کہ مستعفی ہونے کی وجہ بہت سادہ ہے، دفاعی بجٹ کے فیصلے سے متفق نہیں تھا۔ایل کارنز کا کہنا برطانیہ کا نیا دفاعی پلان اگلی جنگ کے بجائے پچھلی جنگ لڑنے کی تیاری جیسا ہے، نئے دفاعی منصوبے میں جدت پسندی اور یوکرین جنگ سے سیکھے اسباق کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کیئر اسٹارمر اچھے انسان ہیں لیکن بجٹ میں دفاع کو ترجیح دینا ان کا کام تھا، برطانوی عوام کو ملک کو درپیش عالمی خطرات کے بارے میں سچ بتانے کا وقت آگیا ہے۔ایل کارنر نے کہا کہ دنیا تیزی سے غیر مستحکم ہو رہی ہے، برطانیہ کو دفاع کیلئے مزید فنڈز تلاش کرنا ہوں گے۔برطانوی وزیردفاع کا استعفیٰ کیئر اسٹارمر کی حکومت کیلیے بڑا دھچکا قرارایل کارنر نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو ویلفیئر بجٹ کم کر کے دفاعی فنڈز بڑھانے کی تجویزدی، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی مدد ضرور کرے لیکن مفت خوری کی عادت نہ ڈالے۔