کویت ایئرویز نے تمام پروازیں معطل کردیں، فضائی حدود بند

Wait 5 sec.

کویت: کویت کی قومی ایئرلائن ’کویت ایئرویز‘ نے ملکی فضائی حدود کی بندش کے بعد تمام آمد و رفت کی پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، مذکورہ فیصلہ متعلقہ حکام کی جانب سے جمعرات 11 جون 2026 کو جاری کردہ ہدایات کے بعد کیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’کویت ایئرویز‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوا بازی کی حفاظت اور فلائٹ سیفٹی کی ہدایات کے تحت احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام آپریشنز بند کردیئے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی یہ معطلی قومی فضائی حدود کے دوبارہ کھلنے تک برقرار رہے گی۔کویت ایئرویز کے مطابق فضائی حدود کھلتے ہی تمام متاثرہ پروازوں کو نیا شیڈول جاری کیا جائے گا اور مسافروں کو فوری طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔ایئرلائن نے تصدیق کی ہے کہ جو مسافر آج کے لیے اپنے سفری منصوبے منسوخ یا تبدیل کرنا چاہتے ہیں، انہیں اس مخصوص مدت کے دوران کسی بھی قسم کی ترمیمی یا منسوخی فیس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔امریکا ایران ڈیل کے ممکنہ نکات کی تفصیلات سامنے آگئیںتمام مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات اور پروازوں کے نئے شیڈول کے لیے کویت ایئرویز کے آفیشل چینلز اور کسٹمر سروس سے رابطے میں رہیں۔