امریکی ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے بتا دیا

Wait 5 sec.

تہران (10 جون 2026): تہران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے جان بوجھ کر کسی امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ نہیں بنایا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے الجزیرہ کو بتایا کہ اتوار کے روز آبنائے ہرمز کے اوپر تباہ ہونے والے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو ایران نے جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا تھا۔کاظم غریب آبادی نے کہا کہ علاقے میں کشیدہ فوجی صورت حال کے باعث اس نوعیت کے واقعات غیر ارادی طور پر پیش آ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا ’’ایران اس حملے کے پیچھے نہیں تھا۔ آبنائے ہرمز میں کشیدہ ماحول کے باعث ایسے واقعات غیر ارادی طور پر رونما ہو سکتے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ہیلی کاپٹر کو ایران کی جانب سے جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔‘‘ایران نے بحرین اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور میزائل داغ دیےادھر ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی رپورٹ کیا کہ فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئی فضائی کارروائی نہیں کی تھی۔تاہم دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے ’’ہمارے عزم کو آزمانے‘‘ کا راستہ اختیار کیا ہے اور ایران کی مسلح افواج ’’کسی بھی حملے یا دھمکی کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑیں گی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’اگر آپ محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے خطے سے نکل جائیں۔‘‘