دبئی میں نئے اسلامی سال کے دن مفت پارکنگ، میٹرو، ٹرام اور بس کے اوقات کا اعلان کردیا گیا ہے۔دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے پیر 15 جون کو نئے اسلامی سال 1448 ہجری کی تعطیل کے دوران مفت پارکنگ، میٹرو ، ٹرام اور بس کے اوقات کا اعلان کیا ہے۔چھٹی کے دن کثیر المنزلہ پارکنگ پلازوں کے علاوہ دبئی بھر میں پبلک پارکنگ مفت ہوگی، پارکنگ کی باقاعدہ فیس منگل 16 جون کو نافذ ہوگی۔15 جون کو آر ٹی اے کے تمام کسٹمر ہیپینس سینٹرز بھی بند رہیں گے۔صارفین ام رمول میں واقع کسٹمر ہیپینس سینٹر اور دیرہ، البرشاء، الطوار، الکفاف اور آر ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں موجود اسمارٹ کیوسکس کے ذریعے خدمات حاصل کر سکیں گے جو معمول کے مطابق چوبیس گھنٹے کام جاری رکھیں گے۔علاوہ ازیں گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کے تمام مراکز بھی پیر کو بند رہیں گے۔میٹرو اور ٹرام کے اوقاتدبئی میٹرو: ریڈ اور گرین دونوں لائنوں پر دبئی میٹرو سروسز پیر کے روز صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک چلیں گی۔دبئی ٹرام: دبئی ٹرام سروسز صبح 6 بجے سے اگلے دن رات ایک بجے تک ہوں گی۔پبلک بسیںپبلک بسیں استعمال کرنے والے مسافر تعطیلات کے اپ ڈیٹ شدہ شیڈول کے لیے S’hail ایپ چیک کریں۔ بس روٹ ای 100، جو عام طور پر الغبیبہ بس اسٹیشن اور ابوظہبی کے درمیان چلتا ہے، 13 سے 15 جون تک معطل رہے گا۔ اس دوران ابوظہبی جانے والے مسافر متبادل کے طور پر ابن بطوطہ بس اسٹیشن سے روٹ ای 101 استعمال کر سکتے ہیں۔سمندری ٹرانسپورٹسمندری ٹرانسپورٹ کی خدمات تعطیل کے دوران جاری رہیں گی، اور اس کا اپ ڈیٹ شدہ شیڈول آر ٹی اے کے آفیشل چینلز کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔