حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اسیروں کو کھانا پہنچانے کے لئے ریڈکراس کی درخواستوں کو قبول کیا جائے گا۔کتائب القسام کے عسکری ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ القسام اسرائیلی قیدیوں کے لیے خوراک اور ادویات پہنچانے کے لیے ریڈ کراس کی کسی بھی درخواست پر مثبت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ انسانی اقدام اسی وقت ممکن ہوگا جب غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کا مسلسل داخلہ یقینی بنایا جائے اور امدادی پیکجز کی تقسیم کے دوران اسرائیلی فضائی نگرانی روکی جائے۔