کیلیفورنیا (06 دسمبر 2025): نیٹ فلیکس نے فلمی صنعت کی دنیا کی سب سے بڑی ڈیل کر لی ہے، اور وہ 83 ارب ڈالر میں وارنر برادرز کو خریدنے والا ہے۔اسٹریمنگ کی بڑی کمپنی نیٹ فلیکس نے جمعہ کو کہا کہ وہ فلم اور ٹیلی وژن اسٹوڈیو ’وارنر برادرز ڈسکوری‘ کو تقریباً 83 ارب ڈالر میں خریدے گا، جو تفریحی صنعت کا اس دہائی کا سب سے بڑا سودا ہے۔نیٹ فلیکس نے فلم گروپ کو خریدنے کے لیے سب سے زیادہ بولی فی شیئر 27.75 ڈالر کی قیمت لگائی، حتمی معاہدے میں وارنر برادرز کے فلم اور ٹیلی وژن اسٹوڈیوز، ایچ بی او میکس اور ایچ بی او کا سودا شامل ہے۔اس خریداری کے نتیجے میں دو نمایاں تفریحی ادارے یک جا ہو رہے ہیں، اگر ایک طرف نیٹ فلیکس عالمی رسائی کے ساتھ ایک اعلیٰ ترین معیار کی اسٹریمنگ سروس کا حامل ہے تو، دوسری طرف وارنر برادرز کی عالمی معیار کی فلمیں بنانے کی روایت ایک صدی پر محیط ہے۔ اس دوران جس نے ’کاسابلانکا‘ اور ’سٹیزن کین‘ جیسی کلاسک فلمیں تیار کی ہیں، ساتھ ہی حالیہ بلاک بسٹر شوز جیسے ’دا سوپرانو‘، ’گیم آف تھرونز‘ دی وزرڈ آف اوز، ڈی سی یونیورس اور ’ہیری پوٹر‘ سیریز کی فلمیں بھی بنائی ہیں۔جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے بظاہر اپنے رشتے کی تصدیق کردیخیال رہے کہ وارنر برادرز ڈسکوری نے اکتوبر میں خود کو فروخت کے لیے پیش کیا تھا، اسے خریدنے کے لیے ابتدائی طور پر پیراماؤنٹ نے دل چسپی ظاہر کی تھی، لیکن نیلامی کے دوسرے مرحلے میں نیٹ فلیکس، کام کاسٹ (NBC یونیورسل) اور پیراماؤنٹ نے حصہ لیا، رپورٹس کے مطابق پیراماؤنٹ نے تقریباً 27 ڈالر فی شیئر کی بولی دی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ نیٹ فلیکس اور وارنر برادرز ڈسکوری خصوصی مذاکرات کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، اور نیٹ فلیکس اس کے لیے اربوں ڈالر کا قرض لینے والا ہے۔280 ملین صارفین کے ساتھ نیٹ فلیکس دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ سروس ہے، اور اس معاہدے سے اس کی مواد تخلیق کرنے کی صلاحیت مزید بڑھے گی جب کہ وارنر برادرز اور ایچ بی او جیسے اعلیٰ اثاثے محفوظ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹوڈیوز و فلم ساز اس کے مخالف ہیں، ان کا خدشہ ہے کہ نیٹ فلیکس تھیٹر ریلیز کو مزید محدود کر دے گا۔