انڈیگو نے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دیں

Wait 5 sec.

نئی دہلی (06 دسمبر 2025): انڈیگو کی جانب سے شیڈول بحال کرنے میں ناکامی پر بھارت میں پروازوں کا شیڈول مسلسل پانچویں روز تعطل کا شکار ہے۔مودی سرکار شہریوں کو فضائی سفر کی سہولت دینے میں بھی ناکام رہی ہے، اور مسلسل پانچویں روز پروازوں کا شیڈول معمول پر نہیں آ سکا ہے، اور انڈیگو ایئر لائن نے اپنی ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔انڈیگو کے سی ای او نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو مکمل طور پر معمول پر آنے میں وقت لگے گا اور توقع ہے کہ یہ عمل 10 سے 15 دسمبر کے درمیان مکمل ہو سکے گا۔فضائی سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے بھارتی حکام نے پائلٹس کے اوقات کار پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں اور رات کی پروازوں کے لیے مزید سخت قواعد متعارف کرائے ہیں۔دوران لینڈنگ طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی (ویڈیو)تاہم انڈیگو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یکم نومبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے ان قواعد کے نفاذ کی مناسب تیاری نہیں کر سکی، یوں دسمبر کے مصروف ٹریول سیزن کے آغاز سے قبل رواں ہفتے بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی ہوئی جس سے ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔