روسی صدر ولادمیر پوتن نے دورۂ ہند کے دوسرے دن آج راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے میموریل (یادگار) پر پھول پیش کرنے کے بعد گاندھی کے امن و عدم تشدد کی وراثت کا احترام کرتے ہوئے خاموشی بھی اختیار کی۔ خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پوتن نے ’وزیٹرس بُک‘ میں خاص پیغام لکھا، جو کہ دل کو چھو لینے والا ہے۔ یہ پیغام سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہو رہا ہے۔ Putin signs visitor's book of Raj Ghat memorial complex https://t.co/M3DuRITDrq pic.twitter.com/cdUSTL6Zg5— Sputnik (@SputnikInt) December 5, 2025اپنے پیغام میں صدر پوتن نے عالمی قیادت اور اخلاقیات سے متعلق مہاتما گاندھی کے اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے اہم باتیں لکھی ہیں۔ انھوں نے مہاتما گاندھی کو چیف فاؤنڈرس یعنی اہم ترین بانیوں میں سے ایک اور ایک عظیم مفکر قرار دیا۔ انھوں نے لکھا کہ مہاتما گاندھی کے نظریات پوری دنیا کے لیے آج بھی موزوں اور قابل اطلاق ہیں۔ آزادی، ہمدردی اور خدمت سے متعلق گاندھی کے نظریات دنیا بھر کے سماجوں کو ترغیب دیتے رہتے ہیں۔#PutinInIndia | Russian President Vladimir Putin lays a wreath at the Raj Ghat and pays floral tributes to Mahatma Gandhi: ANI/X pic.twitter.com/SHiGGl0Fpg— NDTV (@ndtv) December 5, 2025روسی صدر نے مہاتما گاندھی کے ذریعہ ایل. نکولیے وِچ پولسکی کو لکھے گئے خطوط کا بھی ذکر اپنے تحریر کردہ پیغام میں کہا۔ ان خطوط میں مہاتما گاندھی نے دنیا کے مستقبل، آزادی کی اہمیت اور لوگوں کے وقار کے بارے میں بات کی تھی۔ پوتن نے لکھا کہ یہ نظریات آج روس اور ہندوستان دونوں کے ذریعہ معزز اصولوں کے ساتھ میل کھاتے ہیں۔ پوتن نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملک عالمی پلیٹ فارم پر ان مشترکہ اقدار کا احترام کرتے رہتے ہیں، تعاون و غیر جانبداری اور آپسی احترام کی حمایت کرتے ہیں۔Russian President Vladimir Putin paid floral tributes to Mahatma Gandhi at Raj Ghat in New Delhi on Friday (December 5), during his two-day visit to India from December 4 to 5, 2025, for the 23rd India-Russia Annual Summit.Express Photos: Praveen Khanna pic.twitter.com/fm1gci2fZM— The Indian Express (@IndianExpress) December 5, 2025قابل ذکر ہے کہ پوتن کا راج گھاٹ دورہ عالمی لیڈران کی طرف سے گاندھی میموریل پر احترام ظاہر کرنے کی روایت کو آگے بڑھاتا ہے۔ اس قدم کو گاندھی کی تعلیمات کے مستقل عالمی معنویت کی یاد دلانے والا مانا جا رہا ہے، جو امن و اتحاد اور اقوام کی اخلاقی ذمہ داری پر زور دیتی ہے۔ جس طرح ہندوستان اور روس اپنی طویل مدت سے چل آ رہی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری بنائے ہوئے ہیں، آج مہاتما گاندھی کو پیش خراج عقیدت ان ثقافتی و نظریاتی رشتوں کو ظاہر کر رہا ہے جو دونوں ممالک کو ایک ساتھ جوڑتے ہیں۔