سکھ فار جسٹس نے بھارت کو "قومی سلامتی کا خطرہ” قرار دیتے ہوئے بھارت کو امریکی پابندیوں والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بھارت کو "قومی سلامتی کا خطرہ” قرار دے دیا۔مذکورہ خط میں سکھ فارجسٹس کی جانب سے بھارتی شہریوں پر سخت سفری پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔گرپتونت سنگھ نے ٹرمپ سے سکھ برادری کو پابندیوں سے مستثنیٰ رکھنے کی سفارش کی ہے، خط میں بھارتی آؤٹ سورسنگ کمپنیوں پرایچ ون بی ویزہ فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے خط میں بتایا کہ بھارتی شہری کیمیکل ایکسپورٹرز سازشوں میں ملوث ہیں، بھارتی ایجنسیاں بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث رہی ہیں۔سکھ فار جسٹس کے رہنما کا کہنا ہے کہ سکھوں پر بھارت میں سیاسی و مذہبی جبرجاری ہے، بھارت کو سفری اور امیگریشن پابندی کے فہرست میں شامل کیا جائے۔بھارتی فوج میں بغاوت، سکھ فار جسٹس نے فوجی اہلکار کا آڈیو پیغام جاری کر دیا