مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کئی بچوں کی موت مبینہ طور پر ’کولڈرف‘ اور ’نیکسٹراس ڈی ایس‘ کف سیرپ پینے کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ یہ معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ کف سیرپ پر پابندی عائد تھی، پھر بھی سرکاری اسپتالوں میں بلا روک ٹوک یہ دوائیں ’وزیر اعلیٰ مفت دوا منصوبہ‘ کے تحت تقسیم ہو رہی تھیں۔ اب اس معاملے میں کانگریس نے بی جے پی پر زوردار حملہ کیا ہے۔بھوپال: چھندواڑا میں کِڈنی فیل ہونے سے 6 بچوں کی موت، ڈی ایم نے 2 ’کف سیرپ‘ پر عائد کی پابندیکانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’نیوز 18‘ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں راجستھان کے سیکر اور کچھ دیگر علاقوں میں مبینہ طور پر ایک خاص کف سیرپ پینے سے بچوں کی موت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ سیکر کے متاثرہ کنبہ کا دعویٰ ہے کہ بچے کو کھانسی تھی اور سرکاری اسپتال سے مفت میں ملی دوا (کف سیرپ) پلانے کے بعد رات میں بچہ سویا تو صبح تک وہ مر چکا تھا۔ اس ویڈیو کے کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے ’’راجستھان میں کف سیرپ پینے سے 3 بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ کئی بچوں کی کڈنی فیل ہو گئی۔ اس معاملے میں حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ جس کف سیرپ ’ڈیکسٹرومیتھورفون ہائیڈروبرومائیڈ‘ سے بچوں کی جان چلی گئی، وہ بلیک لسٹیڈ تھی۔‘‘کانگریس نے اس بات پر بھی حیرانی ظاہر کی ہے کہ کف سیرپ بنانے والی کمپنی کیسنز فارما پر فرضی دوائیں بنانے کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس کے بعد بھی اس مہلک کف سیرپ کو راجستھان کے سرکاری اسپتالوں میں ’وزیر اعلیٰ مفت دوا منصوبہ‘ کے تحت بلا روک ٹوک تقسیم کیا جا رہا تھا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ راجستھان کے علاوہ بی جے پی حکمراں مدھیہ پردیش میں بھی ’کولڈرف‘ اور ’نیکسٹراس ڈی ایس‘ کف سیرپ پینے سے 6 بچوں کی موت ہو چکی ہے اور کئی کی کڈنی فیل ہو گئی۔राजस्थान में कफ सिरप पीने से तीन बच्चों की मौत हो गई है। कई बच्चों की किडनी फेल हो गई।इस मामले में चौंकाने वाली बात ये है कि • जिस कफ सिरप ‘डेक्स्ट्रोमेथोर्फन हाइड्रोब्रोमाइड’ से बच्चों की जान चली गई, वह ब्लैकलिस्टेड थी• यहां तक कि कफ सिरप बनाने वाली कंपनी Kaysons… pic.twitter.com/IXKtFvDiqn— Congress (@INCIndia) October 2, 2025کانگریس نے بی جے پی حکمراں راجستھان اور مدھیہ پردیش میں پیش آئے ان معاملوں کے بعد بی جے پی کے سامنے 3 تلخ سوالات رکھ دیے ہیں، جن کے جواب ہنوز سامنے نہیں آئے ہیں۔ وہ سوالات ہیں:جب کیسنز فارما کی دوائیں ٹیسٹ میں فیل ہو چکی تھیں اور ان پر پابندی عائد کی گئی تھی تو اس فرضی کمپنی کو دوا تقسیم کرنے کا کام کیوں دیا گیا؟یہ بلیک لسٹیڈ کف سیرپ راجستھان کے سرکاری اسپتالوں تک کیسے پہنچی؟بی جے پی حکومت بچوں اور لوگوں کی جان سے کھلواڑ کیوں کر رہی ہے؟