ایلون مسک نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا، منفرد اعزاز

Wait 5 sec.

(2 اکتوبر 2025): عالمی شہرت یافتہ کار ساز کمپنی ٹیسلا اور مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے منفرد اعزاز پا لیا۔ایلون مسک جو کسی نہ کسی صورت میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔ اب انہوں نے ایک منفرد اعزاز حاصل کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹیسلا کمپنی کے مالک 500 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔فوبز ارب پتی انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کو یہ منفرد اعزاز ٹیسلا کے شیئرز میں اضافے کے باعث حاصل ہوا ہے۔ حصص کی مالیت بڑھنے سے ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت بھی 501 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ٹیسلا کے علاوہ راکٹ کمپنی اسپیس ایکس، انٹیلی جنس اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر ایلون مسک کی پوزیشن اور بھی مستحکم ہوئی ہے۔ وہ عالمی سطح اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں وہ اپنے حریفوں سے کافی آگے آ چکے ہیں۔فوبز ارب پتی انڈیکس کے مطابق اوریکل کمپنی کے بانی اور دوسرے نمبر پر دنیا کے امیر ترین شخص لیری ایلسین کی دولت کی مالیت 350 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔گزشتہ ماہ ایلون مسک کچھ دیر کے لیے دنیا کے سب سے امیر شخص کے اعزاز سے اُس وقت محروم ہو گئے تھے جب اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن نے کچھ دیر کے لیے یہ عہدہ ان سے چھین لیا۔ان کی دولت کا بہت بڑا حصہ ٹیسلا پر مشتمل ہے جس کے 12 فیصد شیئرز اُن کے پاس ہیں۔ ٹرمپ حکومت سے علیحدگی کے بعد سرمایہ کاروں کا رجحان ایلون مسک کی کمپنیوں میں بڑھا ہے۔ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص نہ رہے