استنبول میں پھر زلزلہ

Wait 5 sec.

ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔خبر ایجنسی کے مطابق استنبول 5 عشاریہ 3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے استنبول کی عمارتیں ہل گئیں تاہم بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔میئر استنبول کا کہنا ہے کہ فیلڈ ٹیمیں زلزلے کے اثرات کا معائنہ شروع کر چکی ہیں۔ترکی بڑی فالٹ لائنوں میں شامل ہیں جہاں زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں۔ رواں سال 28 ستمبر کو بھی استنبول سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔استنبول سمیت کئی شہروں میں میں زلزلے کے جھٹکےاگست میں، 6.1 کی شدت کا زلزلہ پڑوسی صوبے بالی سیر کے سنڈیرگی میں آیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔اپریل میں استنبول میں 6.2 شدت کے زلزلے میں 150 افراد زخمی ہوئے تھے۔ 2 سال پہلے ترکیہ میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 55ہزار سے زائد اموات ہوئی تھیں۔