پنجاب کی حمایت یا ’مستقبل کے نظام میں جگہ مستحکم کرنے‘ کی کوشش: مریم نواز ’اُنگلی توڑنے‘ جیسے بیانات کیوں دے رہی ہیں؟

Wait 5 sec.

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کا سلسلہ تاحال تھم نہیں پایا ہے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے طریقہ کار پر اختلاف سے شروع ہونے والا معاملہ اب پانی اور وسائل کی تقسیم کی بحث میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں دوریاں واقعی بڑھ رہی ہیں؟