اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکا کے لیے بڑی توہین ہوگی ، ڈونلڈ ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکا کے لیے بڑی توہین ہوگی۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلیٰ فوجی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہ نوبل امن انعام ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابرہیں، عالمی تنازعات حل کیے، مجھے امن کا علمبردار سمجھا جانا چاہیے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نوبل انعام کسی ایسے شخص کو دیا جائے گا، جس نے کچھ نہیں کیا جبکہ میں نے حقیقی امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔” اگر مجھے نوبل امن انعام نہ ملا تو یہ امریکا کے لیے بڑی توہین ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر غزہ منصوبہ کامیاب رہا تو ہم صرف آٹھ ماہ میں آٹھ جنگیں ختم کرچکے ہوں گے، جو ایک غیرمعمولی کامیابی ہے۔ٹرمپ کا مزید کہنا کہ امریکا کی جوہری طاقت دنیا میں سب سے بڑی اور جدید ہے، لیکن ان کے استعمال کا کوئی ارادہ نہیں ہے، گزشتہ اگست میں روس کے قریب امریکی ایٹمی آبدوزیں تعینات کی گئیں۔انہوں نے زور دیا کہ امریکا کسی بھی صورت ایٹمی جنگ نہیں چاہتا، اور اس بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔