انڈونیشیا میں ہولناک حادثہ، اسکول کی عمارت اچانک لرز کر بچوں پر آ گری

Wait 5 sec.

جکارتہ (02 اکتوبر 2025): انڈونیشیا میں ایک ہولناک حادثے میں اسکول کی عمارت اچانک لرز کر بچوں پر آ گری، جس سے 6 طلبہ جاں بحق اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے مشرقی جاوا میں ایک اسکول کی زیر تعمیر عمارت گرنے سے ہلاکتیں چھ تک پہنچ گئی ہیں، حکام نے 99 طلبہ کو ملبے سے بہ حفاظت نکال لیا ہے۔ڈیڑھ سو زخمی طلبہ کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسکول کی بنیادیں نازک تھیں، اور عمارت غیر قانونی توسیع اور ناقص تعمیر کی وجہ سے گری۔اسپین میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، فوج طلب، ویڈیوعمارت کی اضافی منزل کی تعمیر بغیر اجازت لیے کی جا رہی تھی جو عمارت کا بوجھ نہ سنبھال سکی، افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں کلاسیں جاری تھیں۔