نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھاکرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک کے عوام کو وجے دشمی (دسہرہ) کی مبارکباد پیش کی اور اس موقع کو برائی پر اچھائی اور جھوٹ پر سچ کی فتح کا استعارہ قرار دیا۔ تینوں رہنماؤں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغامات کے ذریعے قوم کو امن، خوشحالی اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کو انصاف، برابری اور اتحاد کی راہ پر چلنے کی تحریک دے گا۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہا، ’’وجے دشمی کے مبارک موقع پر میں سبھی ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔ یہ تہوار دھرم کی ادھرم پر جیت کا استعارہ ہے اور ہمیں سچائی و انصاف کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘ विजयादशमी के पावन अवसर पर, मैं सभी देशवासियों को हार्दिक बधाई और शुभकामनाएं देती हूँ। pic.twitter.com/dVoh2BQwt6— President of India (@rashtrapatibhvn) October 2, 2025 انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں راون دہن (نذرآتش کرنا) اور درگا پوجا کی صورت میں منایا جانے والا یہ تہوار ہندوستان کی عظیم زندگی کی اقدار کو اجاگر کرتا ہے۔ صدر نے زور دیا کہ یہ موقع ہمیں غصے اور غرور جیسی منفی عادات کو چھوڑ کر جدوجہد اور شجاعت جیسی مثبت قدروں کو اپنانے کی نصیحت دیتا ہے۔ ان کے مطابق، ’’میری دعا ہے کہ یہ تہوار ہمیں ایسے سماج اور ملک کی تعمیر کے لیے آمادہ کرے جہاں سبھی لوگ انصاف، مساوات اور ہم آہنگی کے ساتھ ترقی کریں۔‘‘Warm greetings on the auspicious occasion of Vijaya Dashami.This festival celebrates the triumph of good over evil, and reminds us of the enduring values of truth, righteousness, and courage. It inspires each one of us to work with integrity, uphold justice, and contribute… pic.twitter.com/qjHZaOxPpw— CP Radhakrishnan (@CPR_VP) October 2, 2025نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی ملک کے عوام کو وجے دشمی کی نیک تمنائیں دیں۔ نائب صدر دفتر کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں کہا گیا، ’’وجے دشمی کے اس مبارک موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کا جشن ہے اور ہمیں سچائی، دھرم اور حوصلے جیسے دائمی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔‘‘ پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ تہوار ہمیں ایمانداری سے کام کرنے، انصاف قائم رکھنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ نائب صدر نے دعا کی کہ یہ دن سبھی کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی لے کر آئے اور ملک کی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بنائے۔وزیراعظم نریندر مودی نے بھی وجے دشمی کی مبارکباد دی اور لکھا، ’’وجے دشمی برائی اور جھوٹ پر اچھائی اور سچائی کی فتح کا نشان ہے۔ میری دعا ہے کہ اس موقع پر ہر ایک کو حوصلے، دانائی اور بھکتی کے راستے پر مسلسل آگے بڑھنے کی تحریک ملے۔‘‘ وزیراعظم نے ملک بھر کے عوام کو دل سے نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن سب کے لیے اتحاد، بھائی چارے اور خدمت کے جذبات کو فروغ دے۔विजयादशमी बुराई और असत्य पर अच्छाई और सत्य की विजय का प्रतीक है। मेरी कामना है कि इस पावन अवसर पर हर किसी को साहस, बुद्धि और भक्ति के मार्ग पर निरंतर अग्रसर रहने की प्रेरणा मिले। देशभर के मेरे परिवारजनों को विजयादशमी की बहुत-बहुत शुभकामनाएं।— Narendra Modi (@narendramodi) October 2, 2025خیال رہے کہ وجے دشمی کو ہندوستان کے مختلف حصوں میں مختلف انداز سے منایا جاتا ہے۔ شمالی ہند میں راؤن دہن کے ذریعے برائی پر اچھائی کی جیت کو یاد کیا جاتا ہے، تو مشرقی اور شمال مشرقی حصوں میں درگا پوجا کے اختتام کے ساتھ یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ عوامی اجتماعات، ثقافتی پروگرام اور مذہبی رسومات اس دن کو مزید خاص بناتے ہیں۔