دنیا کے طویل ترین پُل کی تعمیر کا فیصلہ

Wait 5 sec.

اٹلی نے دنیا کے طویل ترین سسپینشل پل کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی نے سسلی کو مین لینڈ سے جوڑنے والے پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے جو کئی سالوں سے التوا کا شکار تھا۔سسلی پل کی تعمیر پر 15.5 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اپنی تعمیر کے بعد اٹلی کا 3.3 کلومیٹر طویل پل ترکیہ کے چنککالے پل کا ریکارڈ توڑ دے گا۔پل پر 6 ٹریفک لینز اور 2 ریلوے لائنز ہوں گی اور یہ منصوبہ 2026 میں شروع ہو گا۔ موجودہ 100 منٹ کی فیری کراسنگ پل کی تعمیر پر 10 منٹ کی ڈرائیو بن جائے گی۔اٹلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پُل 2026 میں شروع ہو گا جو 2033 تک مکمل ہو سکتا ہے، پروجیکٹ سے سالانہ 1لاکھ 20ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اٹلی پل کو نیٹو کے دفاعی مقاصد میں شامل کرنا چاہتا ہے۔