ٹرمپ کا تمام عرب ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

Wait 5 sec.

(7 اگست 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کر کے سفارتی تعلقات قائم کریں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور تمام عرب ممالک پر ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونے پر زور دیتے ہوئے انہیں اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کا ایٹمی ہتھیاروں کا نیٹ ورک مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور اس کا جوہری پروگرام تباہ ہونے کے بعد امن کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ٹرمپ نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو کر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول لائیں اور خطے میں امن کے فروغ کو یقینی بنائیں۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تمام مسلم ممالک پر بھی اسرائیل سے دوستی کے لیے زور دیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب ممالک نے صدر ٹرمپ کو دوٹوک جواب دیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں۔’غزہ پر اسرائیلی حملوں میں امریکی ساختہ بم استعمال ہوئے‘