امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیرت انگیز اقدام کے تحت واشنگٹن ڈی سی کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صدر نے نیشنل گارڈز تعینات کر کے پولیس کا کنٹرول وفاق کے سپرد کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج واشنگٹن ڈی سی میں آزادی کا دن ہے، جرائم پر قابو پانے کے لیے 800 نیشنل گارڈ کے جوان تعینات کر رہے ہیں، ڈی سی میں خون کے پیاسے مجرم اور آوارہ گرد نوجوانوں کے جتھوں نے شہریوں اور سیاحوں کی زندگی اجیرن کر دی تھی۔ٹرمپ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو براہ راست وفاقی کنٹرول میں دینے اور نیشنل گارڈ کے دستوں کو ملک کے دارالحکومت میں تعینات کرنے کی وجہ یہ قرار دی ہے کہ شہر میں امن بحال کرنا ہے۔ امریکی صدر نے بارہا ڈی سی میں بڑھتے ہوئے جرائم کے بارے میں شکایت کی ہے، لیکن اس کے برعکس امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر جرائم کی تعداد 2024 کے مقابلے اس سال کم رہی ہے۔الاسکا میں امریکی روسی صدور کی طے شدہ ملاقات پیوٹن کی فتح قراررپورٹس کے مطابق دارالحکومت کے حکام اس اعلان سے بے خبر تھے، شہر کے محکمہ پولیس اور میئر موریل باؤزر کو ٹرمپ کے اعلان سے پہلے اس منصوبے کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا، ٹرمپ کے اعلان کے بعد میئر باؤزر نے اس پر تنقید کی اور اسے پریشان کن قدم قرار دیا۔شہر کے حکام کا اصرار ہے کہ ڈی سی میں جرائم کے رجحان میں پہلے ہی سے کمی دیکھی جا رہی ہے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر ٹرمپ کے ساتھ ان کے اٹارنی جنرل، ان کے سیکریٹری دفاع اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل بھی ہمراہ تھے، صدر نے کہا کہ وہ پبلک سیفٹی ایمرجنسی کا اعلان کر رہے ہیں اور ان کی انتظامیہ بے گھر کیمپوں کو ہٹائے گی، انھوں نے اعلان کیا کہ ہم اپنا دارالحکومت واپس لینے جا رہے ہیں، اور کچی آبادیوں سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔