ریاض: سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں درمیانے سے شدید درجے کی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے مختلف علاقوں میں ہفتے تک جاری رہنے والی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مکہ شہر، طائف، جازان، عسیر اور الباحہ سمیت دیگر ریجنز میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ مملکت کے کئی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی بارش، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں اور بعض مقامات پر سیلابی صورت حال کا بھی خدشہ ہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبرییاد رہے کہ 8 اگست کو بھی موسمیات کے قومی مرکز (این سی ایم) نے صوبہ عسیر کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا، جس میں اس ہفتے کے آخر تک جنوبی پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔