یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں! درجہ حرارت 100 ڈگری سے تجاوز

Wait 5 sec.

یورپ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، درجہ حرارت 100 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے، تاہم جنگلات کی بدترین آگ کا خطرہ بھی بڑھ چکا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپ ان دنوں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، جہاں جان لیوا حد تک بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور تباہ کن جنگلاتی آگ براعظم کے کئی ممالک میں تباہی مچا رہی ہے، جبکہ درجہ حرارت 100 ڈگری فارن ہائیٹ سے اوپر جاچکا ہے۔رپورٹس کے مطابق جنوبی فرانس سے لے کر بالکان تک ریکارڈ توڑ گرمی سے شہر متاثر ہورہے ہیں، جنوبی فرانس میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ (109.4 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا ہے۔اسپین کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے درجہ حرارت بعض علاقوں میں 110 ڈگری فارن ہائیٹ تک جا سکتا ہے۔بولونیا اور فلورنس سمیت بڑے شہروں کے لیے اٹلی کی وزارت صحت نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، 16 شہروں میں ہائی الرٹ نافذ کیا گیا ہے، جنوبی فرانس اور بالکان کے کچھ حصے بھی بڑھتے درجہ حرارت کے باعث ریڈ الرٹ پر ہیں۔جاپان میں شدید گرمی، ایک ہی دن میں 2 نئے ریکارڈ قائمبرطانیہ کے ادارے کاربن بریف کا کہنا ہے کہ 2025ء دنیا کا دوسرا یا تیسرا سب سے زیادہ گرم سال ہو سکتا ہے، یورپ کے زمینی درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکے ہیں، جو عالمی اوسط سے تقریباً دو گنا ہے اور یہی اضافہ ہیٹ ویوز اور جنگلاتی آگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔یورپی فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک تقریباً 24 لاکھ ایکڑ زمین جل چکی ہے۔