ہریانہ کانگریس نے منگل کی شام ایک بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کے 32 اضلاع میں نئے ضلعی صدور کی تقرری کر دی۔ یہ اقدام پارٹی کے ’سازمانِ نو‘ مہم کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ طویل عرصے سے کمزور پڑے ضلعی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جا سکے۔گزشتہ 11 برس سے ریاست میں کانگریس کا ضلعی سطح پر کوئی مستحکم تنظیمی ڈھانچہ موجود نہیں تھا۔ اس مرتبہ پارٹی نے تقرریوں میں ذاتیات اور علاقائی توازن کا خاص خیال رکھا ہے۔ جاٹ، برہمن، راجپوت، بنیا، پنجابی اور پسماندہ طبقات کے رہنماؤں کو نمائندگی دی گئی ہے تاکہ ہر طبقے تک پارٹی کی رسائی بڑھے۔یہ عمل جون میں اس وقت شروع ہوا جب راہل گاندھی نے ریاستی اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رہنماؤں اور مبصرین کے ساتھ میٹنگ کی۔ بعد ازاں مبصرین نے اضلاع کا دورہ کیا، عہدیداران اور کارکنوں سے رائے لی اور اپنی رپورٹ پیش کی۔ ان رپورٹس پر سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد منگل کی شام یہ فہرست جاری کی گئی۔پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے پریس ریلیز میں بتایا کہ کانگریس صدر نے ہریانہ کی ضلعی کانگریس کمیٹیوں کے نئے صدور کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے مطابق یہ تبدیلی تنظیم کو جڑوں سے مضبوط کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پارٹی نے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں شکست کھانے والے کئی امیدواروں کو بھی ضلعی صدارت سونپی ہے، جن میں پرویندر پاری، انیرُدھ چودھری اور وردھن یادو شامل ہیں۔ یہ فیصلہ اس بات کا اشارہ ہے کہ کانگریس اپنے تجربہ کار پرانے چہروں پر بھروسہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔فہرست میں واحد خاتون صدر سنتوش بینیوال ہیں جنہیں سرسا ضلع کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ خواتین کی نمائندگی میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔32 اضلاع کے نئے صدور کی فہرست:امبالہ کینٹ – پرویندر پریامبالہ سٹی – پون اگروالامبالہ دیہی – دُشینت چوہانبھوانی دیہی – انیرُدھ چودھریبھوانی شہری – پردیپ گُلیاچرخی دادری – سوشیل دھانکفرید آباد – بلجیت کوشکفتح آباد – اروند شرماگڑگاؤں دیہی – وردھن یادوگڑگاؤں شہری – پنکج ڈاورحصار دیہی – برج لال کھوولحصار شہری – بجرنگ داس گرگجھجر – سنجے یادوجند – رشی پالکیتھل – رام چندر گجرکرنال دیہی – راجیش ویدکرنال شہری – پرگ گاباکُرُکشیتر – میوا سنگھمہندرگڑھ – ستویِر یادومیوات (نُوح) – شاہدہ خانپلول – نیترپال ادھانہپنچکُلہ – سنجے چوہانپانی پت دیہی – رمیش ملکریواڑی دیہی – سُبھا شند چاوڑیریواڑی شہری – پروین چودھریروہتک دیہی – بلبان سنگھ رنگاروہتک شہری – کلدیپ سنگھسرسا – سنتوش بینیوالسونی پت دیہی – سنجیو کمار دہیاسونی پت شہری – کمل دیوانیمنانگر دیہی – نرپال سنگھیمنانگر شہری – دیویندر سنگھپارٹی کے اس فیصلے کو مقامی سطح پر تنظیم کی سرگرمیوں میں نئی جان ڈالنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر 2029 کے اسمبلی انتخابات کی تیاری کے تناظر میں۔