پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے نے مون سون کے آج سے شروع ہونے والے نئے سلسلے کے پیش نظر ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب اور اربن فلڈنگ کی پیش گوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔