ترکیہ نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

Wait 5 sec.

ترکیہ نے اسرائیل اور کرد قیادت والے ایس ڈی ایف پر شام کو غیرمستحکم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔شامی ہم منصب کے ہمراہ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور ایس ڈی ایف شام کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہیں، اسرائیلی سلامتی ہمسایہ ممالک کو غیرمحفوظ بنا کر حاصل نہیں ہو سکتی۔ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ایس ڈی ایف شام کی بدامنی کو اپنے مفاد میں استعمال کر رہا ہے اچھے ارادوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم شرارت برداشت نہیں کریں گے۔شامی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیلی اقدامات ہمارے شہریوں کی سلامتی کونقصان پہنچا رہے ہیں۔ترکیہ اور شام کے وزرائےدفاع کے درمیان فوجی تعاون کے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ شام میں 14 سالہ خانہ جنگی اور بشارالاسد کی برطرفی کے بعد بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔حلب صوبے میں شامی فوج اور ایس ڈی ایف کے درمیان دوبارہ جھڑپیں ہوئی ہیں جب کہ مارچ میں دستخط شدہ انضمام معاہدے پر عملدرآمد میں رکاوٹیں بھی برقرار ہیں۔شامی حکومت اور ایس ڈی ایف کے درمیان پیرس میں طےشدہ ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔