بہار اسمبلی انتخابات: راہل گاندھی کی 16 روزہ ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ 17 اگست سے، شیڈول اور اہم مقامات کا اعلان

Wait 5 sec.

بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس نے ایک بڑی سیاسی مہم کا اعلان کیا ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی 17 اگست سے 16 روزہ ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ کی قیادت کریں گے، جو یکم ستمبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس یاترا کا مقصد ووٹ کے حق کے تحفظ، مبینہ ووٹ چوری کے خلاف آواز بلند کرنا اور جمہوریت کے دفاع کا پیغام بہار کے عوام تک پہنچانا ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ’’جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی سڑکوں پر لڑی جائے گی۔ راہل گاندھی اور انڈیا بلاک کی جماعتیں خطرناک ایس آئی آر عمل کے خلاف اور ووٹ چوری کے خلاف عوامی تحریک چلائیں گی۔‘‘ انہوں نے ساسارام میں اتحادی رہنماؤں سے ملاقات کر کے تیاریوں، عوامی شمولیت اور رابطہ کاری کا جائزہ لیا۔اطلاعات کے مطابق، یاترا کا آغاز 17 اگست کو ضلع روہتاس کے ساسارام سے ہوگا۔ صبح 11:30 بجے ریلوے اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان ریلی کے ذریعے یاترا کا افتتاح کیا جائے گا۔ دوپہر کا کھانا راج ولاس ریزورٹ میں ہوگا۔ شام 4 بجے قافلہ ڈیہری آن سون بازار کے تھانہ چوک پہنچے گا، جبکہ رات 7:30 بجے ضلع اورنگ آباد کے رمیش چوک میں راہل گاندھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ رات کا قیام ببھن ڈیہہ کھیل میدان، کٹومبا میں ہوگا۔The fight to protect our democracy will take place on the streets! Starting August 17th, LOP Sh. @RahulGandhi ji and INDIA parties will embark on a massive Vote Adhikar Yatra across Bihar - against the dangerous SIR exercise, and to make the battle against Vote Chori a mass… pic.twitter.com/k7E2D3LCc9— K C Venugopal (@kcvenugopalmp) August 13, 2025دوسرے دن یعنی 18 اگست کو صبح 8 بجے یاترا دیو روڈ، امبا، کٹومبا سے دوبارہ شروع ہوگی۔ شام 7:30 بجے گیا کے قریب خلیص پارک میں جلسہ عام منعقد ہوگا جبکہ رات کا قیام رسل پور کرکٹ میدان میں کیا جائے گا۔یہ یاترا مجموعی طور پر 16 دن تک جاری رہے گی، جس میں راہل گاندھی بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور متعدد مقامات پر ریلیوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ یاترا کے 14ویں دن یعنی 30 اگست کو وہ چھپرہ پہنچیں گے اور شام کو آرا کے ویر کنور سنگھ پارک میں عوام سے خطاب کریں گے۔ 15ویں دن، 31 اگست کو یاترا کو وقفہ دیا جائے گا تاکہ اختتامی تیاری مکمل ہو سکے۔یکم ستمبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں اختتامی جلسہ عام ہوگا، جس میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔ یہ جلسہ ایسے دن منعقد ہو رہا ہے جب ووٹر فہرست میں اعتراضات درج کرانے کی آخری تاریخ بھی ہے، جس سے اس مہم کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔کانگریس اور انڈیا بلاک کے مطابق، ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ انتخابی تشہیر سے بڑھ کر ایک بیداری مہم ہے، جو عوام کو اپنے ووٹ کے حق کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے دفاع کے لیے متحد کرنے کی کوشش ہے۔