ایک شخص موبائل فون نگل گیا، پھر کیا ہوا؟

Wait 5 sec.

(13 اگست 2025): بعض اوقات ناقابل یقین واقعات سامنے آتے ہیں جیسا کہ ایک شخص موبائل فون نگل گیا جو اس کے معدے میں جا پہنچا۔موبائل فون آج انسانی زندگی کا لازمی جزو بن گیا ہے، لیکن مصر میں اس سے جڑا ایک انوکھا اور خطرناک واقعہ سامنے آیا جس میں ایک شخص کے معدے میں موبائل فون چلا گیا۔مصری اخبار الیوم کے مطابق الغردقہ جنرل اسپتال میں ایک مریض تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ اس کے پیٹ میں شدید درد ہو رہا تھا اور مسلسل الٹیوں کے باعث نقاہت طاری تھی۔رپورٹ کے مطابق مریض کے ضروری ٹیسٹ اور سی ٹی سکین کیا گیا۔ جس سے پتہ چلا معدے کو کوئی چیز بلاک کر رہی ہے جو ایک کمپیکٹ موبائل فون نکلا جسے مریض نے غلطی سے نگل لیا تھا۔صورتحال دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا اور اس کے معدے سے ایک چھوٹا موبائل فون نکال لیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی حالت اب بہتر ہے۔واضح رہے کہ 2021 میں بھی مصر میں موبائل فون نگلنے کا ایک کیس سامنے آیا تھا جو مریض کی غذائی نالی میں پھنس گیا تھا۔رواں برس ہی بھارت میں موبائل فون نگلنے کے دو واقعات سامنے آئے۔ ایک قیدی نے موبائل فون نگل لیا تھا جس کو سرجری کے بعد نکال لیا تھا۔ تاہم دوسرے واقعہ میں موبائل فون نگلنے والی خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔خاتون نے موبائل فون نگل لیا، ڈاکٹروں نے کیا کہا؟