شیطانی مسکراہٹ والی ‘لابوبو گڑیا’ چوری کرنے والوں بچوں کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

Wait 5 sec.

دنیا بھر میں اپنی شیطانی مسکراہٹ کےلیے مشہور لابوبو گڑیا چوری کرنے والے بچوں کو پولیس نے وقت پر پہنچ کر حراست میں لےلیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس نے 30 ہزار ڈالرز مالیت کی لابوبو گڑیا بچوں سے برآمد کی ہے، جنوبی کیلیفورنیا کے گودام سے گڑیا چوری کرنے والے 2 کم عمر افراد کو اس وقت پولیس نے حراست میں لیا جب وہ اسے بیچنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں چینو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران متعدد بار لابوبو گڑیا کی چوری کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور کئی لوگوں نے شکایت درج کروائی ہیں۔امریکی پولیس نے بتایا کہ جنوبی کیلیفورنیا کے گودام سے لابوبو گڑیا چرانے والے اسی گودام کے 2 کارکن ہیں، دونوں کم عمر افراد قیمتی ہونے کی وجہ سے لابوبو کو دوبارہ فروخت کرنا چاہتے تھے۔آج کل مشہور ’لابوبو ڈول‘ دنیا بھر میں اپنی بدصورتی کے سبب خاصی شہرت رکھتی ہے اور لوگ اس سے منسلک کئی طرح کے واقعات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے امریکا میں لابوبو گڑیا کی چوری کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ چوری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس سے قبل امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک دکان سے بھی لابوبو گڑیا چوری کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں چوروں نے تقریباً 30 ہزار ڈالرز مالیت کی گڑیا چرائی تھی۔لابوبو گڑیا نے راتوں رات کمپنی کو بلین ڈالرز کی مالک بنا دیا