روس میں ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کالز پر جزوی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ انٹرفیکس کے مطابق روسی حکام میسجنگ ایپس پر کالز محدود کرنے جا رہے ہی۔یہ فیصلہ روسی صدر کے سرکاری تعاون سے میسجنگ ایپ بنانے کے قانون پر دستخط کے بعد سامنے آیا ہے۔ نئی ایپ کو روسی حکومتی سروسز کے ساتھ ضم کیا جائے گا۔روس واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسے پلیٹ فارمز پر انحصار کم کرنےکی کوشش میں مصروف ہے۔اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے جس کے تحت یکم جنوری 2026 سے ملک کی مسلح افواج کیلیے غیر ملکی تیار کردہ یونیفارم اور متعلقہ سامان کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ یکم جنوری 2026 سے روسی مسلح افواج کے تمام یونیفارم اور دیگر ملبوسات صرف اُن روسی کمپنیوں سے حاصل کیے جائیں گے جن کی پیداواری تنصیبات روس کے اندر واقع ہیں۔