آن ارائیول ویزے سے متعلق کویت کا بڑا اعلان

Wait 5 sec.

کویت سٹی (11 اگست 2025): کویت نے غیر کویتی جی سی سی رہائشیوں کے لیے آن ارائیول ویزہ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کویت نے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف کے حکم سے آن ارائیول ویزہ سے متعلق ایک نیا ضابطہ جاری کیا ہے جو اتوار سے نافذ العمل ہو گیا ہے اور جس نے 2008 کے سابقہ قانون کی جگہ لے لی ہے۔خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے ممالک کے غیر کویتی رہائشیوں کے لیے کویت میں داخلے کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے، کویت الیوم میں شائع گزٹ کے مطابق خلیجی تعاون کونسل کے کسی بھی رکن ملک (عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، اور بحرین) میں رہائش رکھنے والے غیر ملکیوں کو اب سیاحت کی غرض سے پیشگی ویزا منظور کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہگزٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت غیر ملکی اب کویت میں پیشگی ویزہ منظوری کے بغیر بھی کویت میں داخل ہو سکتے ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ اُن کی رہائش کی میعاد کم از کم 6 ماہ یا اس سے زیادہ ہو۔وزارتِ داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ اس فیصلے کا مقصد خطے میں مقیم بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کے لیے سفر کو آسان بنانا اور کویت کی ویزا پالیسی کو اُن وسیع تر خلیجی رجحانات کے مطابق لانا ہے، جو نقل و حرکت اور علاقائی انضمام کو فروغ دیتے ہیں۔