روس نے ایرانی ڈیزائن کے ڈرونز کی بڑی فیکٹری مکمل فعال کردی

Wait 5 sec.

روس نے ایرانی ڈیزائن کے ڈرونز کی بڑی فیکٹری مکمل طور پر فعال کردی۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی تاتارستان ریجن میں واقع فیکٹری میں 136 شہید ڈرونز کی تیاری جاری ہیں، فیکٹری میں ڈرون کے بیشتر پرزے اب مقامی طور پر تیار کیے جارہے ہیں۔شہید ڈرونز کی 90 فیصد تیاری روس میں ہی ہورہی ہے، سیٹلائٹ تصاویر میں فیکٹری کی توسیع اور نئے پروڈکشن ہالز کی نشاندہی کی گئی ہے۔روس اب جدید اور اپ گریڈ شہید ڈرون برآمد کرنے کی صلاحیت حاصل کررہا ہے۔یہ پڑھیں: ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ بندی سے متعلق اہم بیانچند روز قبل روس کے جنگی ڈرونز میں بھارتی پرزے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روسی ڈرونز میں بھارت سے حاصل کردہ پرزے دریافت کیے ہیں، یہ انکشاف صدارتی چیف آف اسٹاف اندری یرماک نے ٹیلیگرام پر کیا۔بھارتی پرزوں کے استعمال سے تیار کردہ یہ ڈرونز فرنٹ لائنز اور شہری آبادی پر حملوں میں استعمال ہوئے، یوکرینی حکام بھارتی پرزوں کی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔